جرائم پر مبنی کولمبین فلم’’پاجاروس ڈی ویرانو‘‘نے کورال ایوارڈ جیت لیا

اتوار 16 دسمبر 2018 19:50

ہوانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2018ء) جرائم پر مبنی کولمبیا کی فلم’’پاجاروس ڈی ویرانو‘‘نے مقبول ہوانا فلم فیسٹول کی 40ویں تقریب میں کورال ایوارڈ جیت لیا۔ فیسٹول،جس نے 1980ء کی دہائی میں اپنے عروج کے دوران نصف ملین فلم ناظرین کو اپنی جانب کھینچا تھا،لیکن بعد میں کم بجٹ کے خلاف جدوجہد کی،اتوار کو جاری رہی،لیکن انعامات جمعہ کی رات دئیے گئے۔

(جاری ہے)

ایوارڈ یافتہ کولمبیا کی فلم ’’برڈز آف پاسیج‘‘ جو انگریزی میں بنی ہے،کی ہدایات کائرو گوئیرا اور کرسٹینا گالیجو نے دی ہیں۔ کارمینا مارٹینز،نتالیہ رئیس اور جوزا کوسٹا کی اداکاری پر مشتمل فلم کو آئندہ فروری میں ہالی ووڈ میں اکیڈمی ایوارڈز تقریب میں کولمبیا کی نمائندگی کیلئے چن لیا گیا ہے۔ برڈز آف پاسیج کولمبیا کی ایک ایسی دیسی خاندان کی کہانی ہے،جو امریکہ کو چرس کی منافع بخش اور خطرناک سمگلنگ میں پھنس جاتی ہے،جسے خاندان کی ثقافت،روایات اور زندگیوں کو خطرات لاحق ہوجاتے ہیں

متعلقہ عنوان :