امریکی پابندیوں کا پالیسیوں پر داخلی یا بیرونی طور پر کوئی اثر نہیں ہوگا،ایرانی وزیر خارجہ

اتوار 16 دسمبر 2018 19:50

دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2018ء) ایرانی وزیر خارجہ محمد ظریف نے گزشتہ روز کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کا اسلامی جمہوریہ ملک کی پالیسیوں پر داخلی یا بیرونی طور پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

قطر میں دوحہ فورم پالیسی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ظریف نے کہا’’یہ بات واضح ہے کہ ہم امریکی پابندیوں کے دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں،تو کیا یہ کہ اس سے پالیسی میں تبدیلی ہوگی ،میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ایسا نہیں ہوگا‘‘۔ انہوں نے مزید کہا’’اگر کوئی ایسا فن ہے جس میں ایران مکمل ہے اور ایک قیمت کیلئے دوسروں کو سکھا سکتا ہے،وہ یہ ہے کہ پابندیوں سے بچنے کا فن‘‘

متعلقہ عنوان :