عالمی ماحولیاتی کانفرنس: معاہدہ طے پا گیا

غریب ممالک کو تحفظ ماحول کے منصوبوں کے لیے مالی معاونت فراہم کی جائے گی

اتوار 16 دسمبر 2018 19:50

کاٹوویٹس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2018ء) عالمی ماحولیاتی کانفرنس کوپ 24 میں ایک نئے عالمی معاہدے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔ پولینڈ کے جنوبی شہر کاٹوویٹس میں منعقدہ کانفرنس کے آخری روز دو سو ممالک کے مندوبین نے اس نئے معاہدے کی منظوری دی۔ معاہدے میں سن 2015 کی پیرس کلائیمیٹ ڈیل پر عملدرآمد کے طریقہ کار پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ہفتے کی شب منظور کیے گئے اس ایک سو چھپن صفحاتی معاہدے میں شامل ممالک ضرر رساں گیسوں کا اخراج کم کرنے اور انہیں مانیٹر کرنے کے طریقہ کار پر متفق ہو گئے ہیں۔ ڈیل کے مطابق غریب ممالک کو مالی معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔ معاہدے کے اہم نکات کے مطابق 2015 کی پیرس کلائیمیٹ ڈیل پر عملدرآمد کے طریقہ کار پر اتفاق کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

معاہدے میں شامل ممالک ضرر رساں گیسوں کا اخراج کم کرنے اور انہیں مانیٹر کرنے کے طریقہ کار پر متفق ہوئے۔

ڈیل کے مطابق غریب ممالک کو تحفظ ماحول کے منصوبوں کے لیے مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ علاوہ ازیں ماحولیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات کے باعث ہونے والے نقصان کا ازالہ بھی کیا جائے گا۔ جن امور پر اتفاق نہ ہو پایا ہے ان میں برازیل اور اس کے ہم نوا ممالک مارکیٹ میں نئے ’کاربن کریڈیٹ نظام‘ بنانے پر متفق نہیں ہوئے۔ اب یہ معاملے مستقبل میں طے کیا جائے گا۔

سعودی عرب اور چند دیگر ممالک کو اقوام متحدہ کی موسیمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں بین الحکومتی پینل (آئی پی سی سی) کی اہم اور تا ریخی اہمیت کی حامل رپورٹ میں اخذ کردہ نتائج پر اعتراض تھا۔ اس لیے معاہدے میں اس رپورٹ کی ’بر وقت تکمیل‘ کی تعریف کرنے پر ہی اکتفا کیا گیا۔ حتمی معاہدے میں بحیثیت مجموعی زہریلی گیسوں کے اخراج میں کمی لانے کے بارے میں الفاظ پر اتفاق نہیں ہو پایا