شام: ہجین پر حملے میں اسلامک اسٹیٹ کی پناہ گاہ تباہ،16 مشتبہ جنگجو ہلاک

اتوار 16 دسمبر 2018 19:50

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2018ء) امریکی قیادت میں کولیشن فورسز نے شامی شہر ہجین کی ایک مسجد میں قائم اسلامک اسٹیٹ کی ایک اہم پناہ گاہ تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔

(جاری ہے)

اتحادی فوج کے ایک اتوار کو جاری کردہ بیان کے مطابق اس کمانڈ سینٹر میں بھاری اسلحے سے لیس کم از کم16 مشتبہ جنگجو مارے گئے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ داعش کے جنگجو اس مقام پر حملوں کی منصوبہ بندی کرتے اور احکامات جاری کرتے تھے۔ شام میں ہجین کو داعش کا آخری گڑھ مانا جاتا ہی

متعلقہ عنوان :