717مقدمات فوجی عدالت بھجوائے گئے،284 کو سزائے کی سزا،56 کو تختہ دار پر لٹکایا گیا

اتوار 16 دسمبر 2018 19:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2018ء) وزارت داخلہ کی جانب سے دہشتگردی میں ملوث ملزمان کے 717مقدمات فوجی عدالت میں بھجوائے گئے ہیںِ جس کے پیش نظر284کو سزائے موت سنائی گئی اور56کو تختہ دار پر لٹکایا گیا ہے، وزارت داخلہ کے مطابق717مقدمات سے 54مقدمات ایسے تھے جوکہ ٹیکنیکی بنیاد پر ترک کیے گئے اور دیگر سے تعلق دہشتگردی میں ملوث ہونے کے تمام ترثبوتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے فوجی عدالتوں میں مقدمات کی سماعت ہوئی ان میں سی56افراد کو پھانسی دیدی گئی اورکل284ملزمان کو سزائے موت کے احکامات جاری کیے گئے تھی192مقدمات میں 185مقدمات تاحال زیر سماعت ہیں۔

متعلقہ عنوان :