Live Updates

رواں ماہ تیل قیمتوں میں سبسڈی کی مد میں حکومت کو21 بلین کا نقصان برداشت کرنا پڑا

اتوار 16 دسمبر 2018 19:50

رواں ماہ تیل قیمتوں میں سبسڈی کی مد میں حکومت کو21 بلین کا نقصان برداشت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2018ء) حکومت کو بین الاقوامی منڈی میں تیل قیمتوں میں اضافہ کے باوجود ر واں ماہ سبسڈی کی مد میں21بلین کا نقصان برداشت کرنا پڑا، اوگرا کی جانب سے ڈیزل 119.79، پٹرول101.85، ایس کے او 89.97،اور ایل ڈی او82.

(جاری ہے)

49روپے کی سمری حکومت کو ارسال کی تھی جس کے نتیجے میں وزیراعظم عمران خان وزارت پٹرولیم کو ہدایت کی تھی کہ تیل قیمتوں میں اضافہ سے عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھ جائیگا وزیراعظم کی ہدایت پر حکومت نے ڈیزل کی قیمت112.94روپے پٹرول97.83روپے ایس کے او86.50روپے قیمتیں مقرر کیں اور اس حوالے سے ڈیزل پر چھ روپی85پیسے، پٹرول پر چار روپے دو پیسے اور ایس کے او پر3روپے 74پیسے سبسڈی دیدی ہے اور مذکورہ سمری اوگرا نے وزارت کو بھجوائی تھی اور سبسڈی کی مد میں21بلین روپے کا نقصان برداشت کیا جارہا ہے۔

۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات