پی ٹی آئی ایم این اے عثمان ترکئی کی گاڑی کوچ سے ٹکرا گئی،معمولی زخمی

اتوار 16 دسمبر 2018 19:51

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2018ء) صوابی میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عثمان خان ترکئی کی گاڑی کوچ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں رکن قومی اسمبلی معمولی زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عثمان خان ترکئی کی گاڑی کو صوابی میں جہانگیرہ روڈ پر حادثہ پیش آیا اور ان کے گاڑی کوچ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں عثمان خان ترکئی معمولی زخمی ہو گئے اور ان کے گاڑی کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔۔