قائم علی شاہ کی زبان پھسل گئی ، آصف زرداری کو ’’درباری‘‘ کہہ دیا

اتوار 16 دسمبر 2018 19:51

قائم علی شاہ کی زبان پھسل گئی ، آصف زرداری کو ’’درباری‘‘ کہہ دیا
ٹنڈو الہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2018ء) سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ آصف علی زرداری کے قصیدے پڑھتے ہوئے ان کو درباری کہہ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز پیپلزپارٹی کے ٹنڈو الہ یار کے جلسے میں جب قائم علی شاہ خطاب کیلئے آئے تو انہوں نے آصف علی زرداری کے قصیدے پڑھنا شروع کر دیئے اسی دوران ان کی زبان پھسلی اورجوش خطابت میں زرداری کو درباری بول دیا جس پر تمام پارٹی جیالے ہنسنے لگے۔۔