کشمیر میں پتھرائو کرنے والے مظاہرین کو گولی سے جواب دیا جائے ،بھارتی آرمی چیف کی دھمکی

موجودہ حالات میں پتھر بھی ایک جان لیوا ہتھیار کے طور پراستعمال ہو رہا ہے،پتھرائو کرنے والے مظاہرین بھی دہشت گرد ہیں،انٹرویو

اتوار 16 دسمبر 2018 19:51

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2018ء) بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے دھمکی دی ہے کہ پتھرائو کرنے والے مظاہرین کو گولی سے جواب دیا جائے گا۔امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میںآرمی چیف بپن راوت نے کہا کہ ہلاکت خیز پیلٹ پتھرائو کا مقابلہ پیلٹ گن کی گولیوں سے کیا جائے گا۔ پتھرائو کرنے والے مظاہرین بھی دہشت گرد ہیں۔

جنرل بپن راوت نے اپنی منطق پراصرار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں پتھر بھی ایک جان لیوا ہتھیار کے طور پراستعمال ہو رہا ہے جس کے دفاع میں فائرنگ کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

میں اپنے سپاہیوں کو پتھر سے مرنے نہیں دوں گا۔ بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ عمومی طور پر فورسز مظاہرین کو براہ راست گولیوں کا نشانہ نہیں بناتے کیوں کہ ایسا کرنے پر اہلکاروں کو عدالت کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اب صورت حال مختلف ہے اب پتھر بھی گولیوں سے کم نہیں۔

بھارتیآرمی چیف نے مزید کہا کہ جب کبھی میری سپاہی پتھرائو کا جواب دینے کے حوالے سے پوچھتے ہیں تو میرا یہی جواب ہوتا ہے کہ پیلٹ پتھرائو کے جواب میں بندوق استعمال کریں۔ واضح رہے کہ بھارتیآرمی چیف کا بیان اس وقت سامنیآیا ہے جب ضلع پلوامہ میں بھارتی سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کر کے 7 شہریوں کو شہید کردیا تھا۔