Live Updates

14لاکھ13ہزار سے زائد ٹیکس فائلنگ ہوئی ،مزید لوگ ٹیکس گوشوارے جمع کرائینگے‘ وزیر مملکت ریو نیو

علیمہ خان کیس کے حوالے سے وزیراعظم یا کسی اور کی طرف سے کوئی دبائو نہیں ،حوالہ ہنڈی کیخلاف کریک ڈائون شروع کرنے جارہے ہیں کسی کیساتھ کوئی رعایت کی جائے گی اورنہ بیجا سختی ہوگی،حکومت ٹیکس قوانین اور پالیسی کو آسان بنانا چاہتی ہے ‘حما د اظہر کی ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس

اتوار 16 دسمبر 2018 20:00

14لاکھ13ہزار سے زائد ٹیکس فائلنگ ہوئی ،مزید لوگ ٹیکس گوشوارے جمع کرائینگے‘ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) وزیر مملکت برائے ریو نیو محمد حماد اظہر نے کہا ہے کہ ٹیکس اصلاحات کے حوالے سے آئندہ چند روز میں لائحہ عمل دیں گے،امسال 30فیصد اضافے کے ساتھ14لاکھ13ہزار سے زائد ٹیکس فائلنگ ہوئی اور مزید لوگ ٹیکس گوشوارے جمع کرائینگے،ڈالر کی قدربڑھنے کے حوالے سے وزیر خزانہ خود بھی کہہ چکے ہیں انکے علم میں تھا ،علیمہ خان کا کیس قانون کے مطابق چل رہا ہے ،وزیراعظم یا کسی اور کی طرف سے کوئی دبائو نہیں ،حوالہ ہنڈی کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈائون شروع کرنے جارہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر مملکت برائے ریو نیو حماد اظہر نے کہا کہ موجود حکومت ٹیکس قوانین اور پالیسی کو آسان بنانا چاہتی ہے ،وزیراعظم عمران خان کو گزشتہ روز ٹیکس ریفارمزپربریفنگ دی گئی ہے ،وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ایف بی آر کو بزنس فرینڈلی بنایا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے عمل کو بھی آسان بنایا جائے گا ، ٹیکس پیئر، فیلڈ آفیسرز اور پالیسی بنانے والوں میں رابطے بہتر کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ امسال 30فیصد اضافے کے ساتھ14لاکھ13ہزار سے زائد ٹیکس فائلنگ ہوئی اور مزید لوگ ٹیکس گوشوارے جمع کرائینگے،ٹیکس گوشواروں میں 30فیصد اضافہ اہم کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکس نظام میں اصلاحات کے لئے کوشاں ہے،اس حوالے سے آئندہ چند روز میں اپنا لائحہ عمل دیں گے۔

کسی کیساتھ کوئی رعایت کی جائے گی اورنہ بیجا سختی ہوگی،موجودہ حکومت ٹیکس قوانین اور پالیسی کو آسان بنانا چاہتی ہے ۔ انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کو قانونی تحفظ حاصل ہے ۔ حماد اظہر نے کہا کہ ہم نے آتے ہی نان فائلرز کیخلاف آپریشن شروع کیا،ٹیکس نہ دینے والے 3500لوگوں کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حوالہ ہنڈی کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈائون شروع کرنے جارہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات