رائے ونڈ ‘تجارتی مراکز میں نصب ٹرانسفارمر وں کے نیچے بااثر افراد نے دکانیں بنا لیں

اتوار 16 دسمبر 2018 20:00

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) رائے ونڈ کے تجارتی مراکز میں نصب ٹرانسفارمر وں کے نیچے بااثر افراد نے دکانیں بنا لیں ۔

(جاری ہے)

خطرے کی گھنٹیاں بجنے لگیں ،ضلعی انتظامیہ کی چشم پوشی سے کئی قیمتی جانیں لقمہ اجل بن چکی ہیں تفصیلات کے مطابق رائیونڈ لیسکو حکام نے مین بازار اور ملحقہ مارکیٹوں میں بجلی کی فراہمی کے لئے ٹرانسفارمر نصب کیے، بااثر افراد نے ان ٹرانسفارمر کے نیچے قبضہ کرکے غیر قانونی دکانیں قائم کرلی ہیں، ان ٹرانسفارمر کے ارد گرد تجاوزات کی بھرمار سے آتشزدگی کے متعدد واقعات رونما ہو چکے ہیں، ٹرانسفارمر اور بجلی کے پول کیساتھ قائم ہونے والے ان پتھاروں، ٹھیلوں سے کسی وقت افسوس سانحہ رونما ہو سکتا ہے گزشتہ روز لاہور روڈ پر ٹرانسفارمر جلنے سے 5 افراد جھلس گئے ہیں اے سی رائیونڈ شاہد محبوب نے مین بازار کا ہنگامی دورہ کیا اور تاجروں کو سخت ہدایات دیتے ہوئے تجاوزات کے رضا کارانہ خاتمے کی تلقین کی ہے انہوں نے واپڈا تنصیبات کے نیچے تمام تجاوزات کو ختم کرنے کا حکم دیاادھر مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین میاں فیاض احمد بجاج نے اے سی رائیونڈ کے اعلان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ہم تجاوزات کے خلاف آپریشن کے حامی ہیں، انتظامیہ بسم اللہ کریں، تجاوزات واپڈا تنصیبات کے نیچے ہوں یا بازار کے راستوں کی. انجن تاجران مکمل حمایت کرتی ہے ۔