اسلام آباد پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 49 افراد کو گرفتار کر لیا

اتوار 16 دسمبر 2018 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی کی ہدایت پر وفاقی دار الحکومت میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 49 افراد کو گرفتار کر لیا۔اسلام آباد پولیس نے پچھلے پندرہ دنوں میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کیں جس کے نتیجے میں 49 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملزمان سے 7250گرام چرس، 930 لیٹر شراب، 40 کین بیئر اور 205گرام ہیروئین برآمد کی گئی۔ملزمان کے خلاف 37 مقدمات درج کئے گئے۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کی رپورٹ وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان کو پیش کر دی گئی۔وزیر مملکت نے اسلام آباد پولیس کی کارکردگی کو سراہا ۔وزیر مملکت نے اسلام آباد پولیس کو منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہنوجوان ہمارااثاثہ ہیں انکو منشیات جیسی لعنت سے تحفظ دلانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :