Live Updates

پاکستان سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے ،ْشہر یار آفریدی

دسمبر دہشت گردی کے عفریت اور ظلم و بربریت کے خلاف قومی عزم اور اتحاد کی تجدید کا دن ہے ،ْ وزیر مملکت کا بیان

اتوار 16 دسمبر 2018 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے ،ْ16 دسمبر دہشت گردی کے عفریت اور ظلم و بربریت کے خلاف قومی عزم اور اتحاد کی تجدید کا دن ہے ، یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمیں اسلام کی حقیقی روح کے احیاء کیلئے متحد ہوکر دشمن کا مقابلہ کرنا ہے،پاکستان سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے، یہ قوم یہ حکومت اور مسلح افواج یکجان ہو کر دہشت گردی کے عفریت کو اس کے برے انجام تک پہنچائیں گے۔

اتوار کوسانحہ اے پی ایس کے شہداء کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اے پی ایس حملے نے بغداد کے مادر علمی پر ہلاکو کے حملے اور مسلمانوں کے زوال کا زخم تازہ کردیا۔

(جاری ہے)

. دشمن کے ہر حربے کا ناکام بنانے کیلئے پاکستان وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہے اور افواج پاکستان کے ہمراہ پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہے۔

16 دسمبر دہشت گردی کے عفریت اور ظلم و بربریت کے خلاف قومی عزم اور اتحاد کی تجدید کا دن ہے . یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمیں اسلام کی حقیقی روح کے احیاء کیلئے متحد ہوکر دشمن کا مقابلہ کرنا ہے۔آرمی پبلک سکول کا سانحہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کا ایک نازک موڑ ہے۔ ان نرم نازک معصوم بچوں کا قتل کر کے دشمن نے اس بات کے ثبوت دیا ہے کہ اس کا کوئی نظریہ ہے نہ کوئی سوچ اور نہ ہی اس کا تعلق کسی مذہب یا کسی مسلک سے ہے۔

ان معصوم بچوں کی شہادت نے ہماری قوم کی روح کو جھنجھوڑ کے رکھ دیا۔ اس دن سے لے کر آج تک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کسی کونے سے کوئی صدائے احتجاج بلند نہیں ہوئی ساری قوم نے یک زبان ہوکر مطالبہ کیا کہ ان جہنم کے بھیڑیوں کو جلد از جلد جہنم واصل کیا جائے۔ میں بحیثیت وزیر داخلہ کے آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ان بے زبان تصویروں میں نظر آنے والے معصوم شہید بچے ہماری تحریک کو اور ہمارے ارادے کو کمزور نہیں پڑنے دیں گے۔ دہشت گردوں کا پیچھا ہر وادی ہر گھاٹی اور ملک کی سرحد کے آخری کونے تک کیا جائے گا۔ یہ قوم یہ حکومت اور یہ مسلح افواج یکجان ہو کر دہشت گردی کے عفریت کو اس کے برے انجام تک پہنچائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات