پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کااے پی ایس کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت

پاک فضائیہ اور پوری قوم سانحہ پشاور کے شہداء کی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی ،ْبیان

اتوار 16 دسمبر 2018 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے اے پی ایس کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فضائیہ اور پوری قوم سانحہ پشاور کے شہداء کی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔

(جاری ہے)

اتوار کو تر جما ن پا ک فضا ئیہ کے مطابق سانحہ اے پی ایس پشاور کی چوتھی برسی کے موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پا ک فضا ئیہ کا ہر فرد شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ اور پوری قوم سانحہ پشاور کے شہداء کی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ ائیر چیف نے وطن عزیز سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔