بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس (نباف) کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے

اتوار 16 دسمبر 2018 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس (نباف) کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیے گئے جس کے تحت دونوں ادارے اسٹیٹ بنک کے مالیاتی خواندگی پروگرام برائے نوجوانان کے فروغ کے لیے مل کر کام کریں گے۔ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط یہاں نیو کیمپس میں جامعہ کے قائمقام صدر ڈاکٹر اقدس نوید ملک اور مالیاتی خواندگی پروگرام کے ڈائریکٹر سلمان شہزاد نے کیے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نائب صدر جامعہ ڈاکٹر محمد منیر، انسٹیوٹ آف پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید الحسن چشتی ، مشیر دفاتر طلباء وطالبات ڈاکٹر طارق جاوید ، ڈاکٹر حسین سمیت بناف کے اعلیٰ عہدیدران بھی موجود تھے۔ یادداشت کے مطابق دونوں ادارے باہمی دلچسپی کے امور میں دو طرفہ تعاون کے ذریعے مالیاتی اور بنکاری شعبوں میں ہیومن ریسورس پر کام کریں گے ۔ اس ضمن میں دونوں ادارے مالیات خواندگی کے لیے سیمینار، کانفرنس ، مشترکہ منصوبے اور تربیتی پروگرام کے اجراء پر توجہ دیں گے۔ دونوں ادارے آئن لائن سرٹیفکیٹس کورسز کے اجراء پر بھی کام کریں گے جبکہ اس ضمن میں مالیاتی خواندگی کلب کے قیام کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :