قومی کر کٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ میں ٹریننگ شروع کر دی

اتوار 16 دسمبر 2018 20:00

جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) قومی کر کٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ میں ٹریننگ شروع کر دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی کھلاڑیوں نے دورہ جنوبی افریقہ کو کامیاب بنانے کے لیے ٹریننگ شروع کر دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سیشنز میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے علاوہ فزیکل فٹنس پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ،ْ جنوبی افریقہ الیون کے خلاف قومی ٹیم 19دسمبر سے پریکٹس میچ کھیلے گی ، تین ٹیسٹ میچز کی سیریز 26تاریخ سے شروع ہو گی۔

کپتان سرفراز احمد قومی ٹیم کی جیت کے لیے پر امید ہیں، طویل دورانیے کے کرکٹ امتحان میں پروٹیز کو واضح برتری حاصل ہے۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دس ٹیسٹ سیریز کھیلی گئیں، چھ میں پروٹیز فاتح، صرف ایک ہارے جبکہ تین سیریز بے نتیجہ رہیں۔

متعلقہ عنوان :