ہنگو،کلایہ تحصیل میںچلڈرن پارک کا افتتاح

اتوار 16 دسمبر 2018 20:20

ہنگو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی خالد اقبال وزیر کے خصوصی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر لوئر اورکزئی عباس آفریدی نے کلایہ تحصیل میں گزشتہ روزمستورہ پل کے قریب چلڈرن پارک کا افتتاح کر دیا، افتتاحی تقریب میں سکول کے طلباء اور علاقہ کے مشیران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں گورنمنٹ سکول کلایہ اور نالج آکیڈمی کے طلباء علاقہ کے عمائدین سمیت لوئر اورکزئی لیویز لائن آفیسر صوبیدار محبوب نے خصوصی شرکت کی مہمان خصوصی عباس خان آفریدی نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ پارک کا افتتاح کیا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عباس آفریدی نے کہا کہ ضلع اورکزئی میں سکول کے بچوں کیلئے پہلا تفریحی پارک ہے جس کا افتتاح کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خوشی کا مقام ہے کہ اورکزئی میں دہشت گردی کی لہر کے بعد پہلی بار سکول کے طلباء اور بچوں کیلئے تفریحی پارک بنانا ایک خوش آئند امر ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اورکزئی کے بچوں کو زیادہ سے زیادہ تفریح کے موقع فراہم کرنا وقت کی ضرورت ہے دہشت گردی اور عسکریت پسندی سے متاثرہ ضلع اورکزئی میں اس کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اس تمائو کے ماحول میں یہاں کے جنگ زدہ اور غم زدہ قبائل کو سکون اور اطمینان کے کچھ لمحات مہیا کریں اس دوران مہمان خصوصی نے بچوں میں کھیل کود کے کیٹس اور سامان بھی تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :