آصف زرداری کواپنے سیاہ کارناموں کی وجہ سے ساری عمر جیل میں ہی گزارنی پڑیگی ،ْنعیم الحق

کرپشن پر پیپلز پارٹی کے 50 سے 60 لوگ جلد اندر ہوں گے ،ْ سابق صدر آصف علی زر داری کے بیان پر رد عمل

اتوار 16 دسمبر 2018 20:30

آصف زرداری کواپنے سیاہ کارناموں کی وجہ سے ساری عمر جیل میں ہی گزارنی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے سیاہ کاررنامے ایسے ہیں کہ انہیں ساری عمر جیل میں ہی گزارنی پڑے گی،پیپلزپارٹی اور آصف علی زرداری کا دور ختم ہوچکا اور ان کی جڑیں عوام میں کمزور پڑ چکی ہیں،کرپشن پر پیپلز پارٹی کے 50 سے 60 لوگ جلد اندر ہوں گے۔

(جاری ہے)

اتوار کوآصف زرداری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ کرپشن کرنے والوں کو قوم کو حساب دینا ہوگا، ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں دیا جائے گا، آصف زرداری کے سیاہ کارنامے ایسے ہیں کہ ساری عمرجیل میں گزارنی پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ اربوں، کھربوں کی کرپشن پر آصف زرداری کو اپنی پکڑ نظر آرہی ہے اس لئے وہ حربے کے طور پر ایسے بیانات دے رہے ہیں لیکن ان کے تمام منصوبے ناکام رہیں گے۔انہوں نے کہا کہزرداری کا وقت ختم،اب کسی کو بیوقوف نہیں بناسکتے، جیل جانے کی تیاری کریں،کرپشن پر پیپلز پارٹی کے 50 سے 60 لوگ جلد اندر ہوں گے۔