وزیراعلیٰ آفس کی مسجد میں سانحہ اے پی ایس کے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا ئیہ تقریب

اتوار 16 دسمبر 2018 20:30

ْ لاہور۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ آفس کی مسجد میں سانحہ اے پی ایس کے شہداء کے لئے دعا کی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور دیگر لوگوں نے شہید بچوں اور اساتذہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار اور دیگر لوگوں نے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے شہید بچوں اور اساتذہ نے اپنے لہو سے پرامن پاکستان کے قیام کی تاریخ رقم کی ہے۔

پوری قوم آج شہداء کی لازوال قربانیوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کررہی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ شہید بچوں اور اساتذہ کی عظیم قربانیوں کے باعث ملک میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہوئی ہے اور پاکستان میں ان لازوال قربانیو ں کے باعث امن قائم ہواہے۔انہوں نے کہاکہ شہداء اے پی ایس کی عظیم قربانیوں کو تاقیامت یاد رکھا جائے گا۔