بے نظیر بھٹو شہید آئی ٹی ایف فیوچرز ٹینس چیمپئن شپ کوالیفائنگ رائونڈ، پاکستانی کھلاڑی مدثر مرتضیٰ اور محمد شعیب مین رائونڈ میں پہنچ گئے، مین رائونڈ کا آغاز (آج)ہو گا

اتوار 16 دسمبر 2018 20:40

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) بے نظیر بھٹو شہید آئی ٹی ایف فیوچرز ٹینس چیمپئن شپ کوالیفائنگ رائونڈ مکمل ہو گیا، پاکستانی کھلاڑی مدثر مرتضیٰ اور محمد شعیب مین رائونڈ میں پہنچ گئے، مین رائونڈ کا آغاز (آج) پیر سے ہو گا۔

(جاری ہے)

اتوار کو اسلام آباد ٹینس کورٹس ایمبیسی روڈ اسلام آباد میں جاری چیمپئن شپ میں کھیلے گئے کوالیفائنگ رائونڈ فائنلز میں پاکستانی کھلاڑی مدثر مرتضیٰ نے ہم وطن کھلاڑی امان عتیق خان اور محمد شعیب نے کورین کھلاڑی چیونگ وائی کم کو ہرا کر مین رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا، جاپانی کھلاڑی تگاشیرا نے پاکستان کے یوسف خلیل، سربین کھلاڑی بانی سیوچ ایگور نے پاکستان کے سید ظوہیر رضا، بھارت کے سود لکشت نے سنگاپور کے یان ہائو، آسٹریلیا کے وارنے جیکسن نے پاکستان کے آفتاب نعمان، تھائی لینڈ کے وورو وین نے تاجکستان کے فریدونی اور جرمنی کے فشٹل نے پاکستان کے عدنان رشید خان کو ہرا کر مین رائونڈ تک رسائی حاصل کی۔