Live Updates

وزیر اعظم عمران خان کی پلوامہ میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں معصوم کشمیری شہریوں کے قتل عام کی مذمت

کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق ملتا چاہئیے،ٹوئٹ

اتوار 16 دسمبر 2018 20:40

وزیر اعظم عمران خان کی  پلوامہ میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں  معصوم کشمیری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فورسز کی جانب سے معصوم کشمیری شہریوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق ملتا چاہئیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر تشدد یا قتل عام سے حل نہیں ہو سکتا بلکہ مذاکرات کے ذریعے یہ مسئلہ حل ہو گا اور اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کا مسئلہ قراردادوں کے مطابق حل کرنا چاہئے، ہم مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے نسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جموں وکشمیر میں رائے شماری کرانے کے اپنے وعدہ کو پورا کرے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات