Live Updates

جمرود،مشہور ریڈیو براڈکاسٹر شیر احمد المعروف نفیس آفریدی گردوں کے کینسر میں مبتلا ، علاج معالجے کے لیے مدد کی اپیل

اتوار 16 دسمبر 2018 20:40

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2018ء) جمرود میں مشہور ریڈیو براڈکاسٹر شیر احمد المعروف نفیس آفریدی گردوں کے کینسر میں مبتلا ہوگئے علاج معالجے کے لیے مدد کی اپیل ۔تفصیلات کے مطابق ریڈیو خیبر سے کیرئیر کااغاز کرنے والے جمرود کے رہائشی مشہور ریڈیو براڈکاسٹر شیر احمد المعروف نفیس آفریدی گردوں کے کینسر میں مبتلا ہوگئی.جمرود پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک مہینہ پہلے گردے میں درد کی شکایت کے بعد ٹیسٹ و علاج معالجے سے معلوم ہوا کہ ایک گردہ کینسر سے متاثر ہوا ہے جن کا اپریشن کرکے جسم سے نکالا جائے گا جس پر تیس لاکھ روپے کا خرچہ ٓائے گا جو میرے بس کی بات نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ و علاج پر لاکھوں روپے خرچ کیں جبکہ علاج کے لیے اپنی صحافتی اوزار کیمرہ ریکارڈر،لیپ ٹاب کے علاوہ گھر کی سامان بھیج دیا.انہوں نے کہا کہ ان کے پانچ بچے جن میں ایک بیٹا اور چار بچیاں ہیں جن کا میں خود کفیل ہوں مزیز علاج معالجے کے لیے وزیر اعظم عمران خان.گورنر خیبر پختون خوا.وزیر اعلی خیبر پختون خوا.وفاقی وزیر علامہ محمد نورالحق قادری.سینٹر الحاج تاج محمد افریدی.سابق ایم این اے الحاج شاہ جی گل افریدی.ڈپٹی کمشنر کے علاوہ مخیر حضرات سے علاج معالجے کے لیے مدد کی اپیل کرتا ہوں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :