نوازشریف کل پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد جائیں گے

اتوار 16 دسمبر 2018 20:50

نوازشریف کل پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد جائیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) مسلم لیگ ن کے قائد محمد نوازشریف  پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد جائیں گے جہاں وہ مسلم لیگ کے صدر قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف سمیت پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کریں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محمد نوازشریف کی دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں سے بھی ملاقات متوقع ہے ۔ذرائع کے مطابق محمد نوازشریف دن ایک سے دوبجے کے درمیان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچیں گے۔