سکھر پولیس کی کارروائیاں اور کومبنگ آپریشن، 40 سے زائد مشتبہ افراد زیرحراست

اتوار 16 دسمبر 2018 20:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) ترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایس ایس پی سکھر سید اسد شاہ کی ہدایت پر ضلع میں جرائم کی روک تھام اور امن و امان کی صورتحال مستحکم رکھنے کیلئے پولیس و رینجرز کاسکھر کے مختلف علاقوں سائیٹ ایریا, تھیم گوٹھ, لیبر کالونی, کھوسہ گوٹھ, کلوڑ گوٹھ سمیت کچے کے علاقے نصیرآباد اور جعفرآباد میںکومبنگ سرچ آپریشن کیا گا ،سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی ترجمان کے مطابق کومبنگ آپریشن کے دوران 40 سے زائد مشتبہ افراد کو زیرحراست لیکر تفتیش کی جا رہی ہے، جبکہ آپریشن کے دوران پولیس اور رینجرز کو اسلحہ اورمسروقہ موٹرسائیکلز برآمدہوئی ہے ۔