موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، انڈوں مرغیوں سے گھر چلتے تو ملک کیسے چلے گا، علامہ راشد محمود سومرو

بجلی گیس سی این جی اور پانی کی قلت مہنگائی سے ملک معاشی طور پر تباہ ہو چکا ہے لاکھو لوگوں کو گھر دینے کے بجائے بے گھر کیا جا رہا ہے

اتوار 16 دسمبر 2018 20:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) ایم ایم اے سندھ کے صدر و سیکرٹری جنرل جمعیت علمائے اسلام سندھ علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے انڈوں مرغیوں سے گھر چلتے تو ملک کیسے چلے گا۔ بجلی گیس سی این جی اور پانی کی قلت مہنگائی سے ملک معاشی طور پر تباہ ہو چکا ہے لاکھو لوگوں کو گھر دینے کے بجائے بے گھر کیا جا رہا ہے اور لاکھو لوگوں سے روزگار چھینا گیا ہے۔

دینی مدارس مساجد اور ناموس رسالت و ختم نبوت قانون کا تحفظ کرتے رہیں گے۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر پنوعاقل لکھی غلام شاہ میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے کئے گئے وعدوں کے بر عکس مہنگائی بیروزگاری بھوک بدحالی کی انتہا کی گئی ہے کراچی سمیت سکھر حیدرآباد لاڑکانہ سمیت ملک بھر میں لاکھوں گھر دکانیں اور کاروبار تجاوزات کے نام پر گرا کر لاکھوں لوگوں کو بے گھر کیا گیا ہے جبکہ ہزاروں خاندانوں سے روزگار چہینا گیا ہے ایک کروڑ نوکریوں دینے کے بجائے 2 کروڑ لوگوں سے گھر چھینا گیا ہے جبکہ 50 لاکھ نوکری دینے کا واعدے کرکے ایک کروڑ لوگوں کو بے روزگار کیا گیا ہے بیرونی قوتوں کے ایما پر پاکستان کو معاشی طور پر تباہ کردیا گیا ہے ڈالر کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہے ہیں جبکہ تیل گئس سی این جی اوز کی فراہمی معطل ہو گئی ہے اگر سندھ کی گئس پنجاب کو دی جا رہی ہے تو پنجاب کے حصے کا پانی سندھ کو دیکر فصلیں تباہ ہونے سے بچائی جائیں اپوزیشن پارٹیوں خاص طور پر ایم ایم اے رہنماؤں کی میڈیا کوریج پر پیمرا کی جانب سے پابندی عائد کرنا آمریت کی نشانی ہے سندھ میں گنے کا سرکاری ریٹ آبادگارن کو دیکر شگر ملیں چلائی جائیں گنا خرید نہ کرنے والی شگر ملز کو سیل کرکے مالکان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے مولانا راشد محمود سومرو نے کہا کہ سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے فصلیں تباہ ہو رہی ہیں جبکہ عوام کو پینے کا پانی تک میسر نہیں ہے موجودہ حکومت نے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ کرکے گئس کی لوڈشیڈنگ بھی بڑھادی ہے ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے جبکہ تبدیلی کے دعوے اور انڈوں مرغیوں کی باتیں سن کر اسٹبلشمنٹ کو سوچنا چاہیے کہ وہ کن حکمرانوں کے ہاتھوں پاکستان دیکر نقصان پہنچا رہے ہیں مولانا راشد محمود سومرو نے مزید کہا کہ پاکستان اسلامی ملک ہے پاکستان میں اسلامی تشخص اسلامی آئیں ختم نبوت اور ناموس رسالت قانون میں کسی قسم کی ترمیم ہونے نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ دینی مدارس و مساجد کے خلاف آئد پابندیاں ہٹا دی جائیں جبکہ گرفتار علماء کرام کو فوری طور پر رہا کیا جائے ورنہ ملک بھر نہ ختم ہونے والی احتجاجی تحریک شروع کردی جائے گی۔