16دسمبر کو دشمن نے ہمارے بچوں پر حملہ کر کے بزدلی کا ثبوت دیا،پرنسپل سعید اختر

اتوار 16 دسمبر 2018 21:00

گوجر خان۔۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) 16دسمبر کو دشمن نے ہمارے بچوں پر حملہ کر کے بزدلی کا ثبوت دیا دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری سکول بیول میں 16دسمبر کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں پرنسپل سعید اختر نے اظہار خیال کرتے ہو ئے کہا کہ دشمن نے ہمارے کمسن اور معصوم بچوں پر حملہ کر کے بزدلی کی تاریخ رقم کر دی اس سے پہلے کبھی ایسا نہ ہواہمارے بچے دشمن کے سامنے سینا تان کر کھڑے رہے شہادت قبول کر لی لیکن سرنڈر نہیں کیا سینئر سٹاف ممبر شہزاد احمد نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم میں کوئی تبدیلی یا کمی نہیں آئے گی ہم دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں گے اس موقع پر نوجوان محمد صدیق بھٹی نے بھی خطاب کیا دوران تقریب بچوں نے تقریب کے حوالے سے نغمے پیش کیے۔

متعلقہ عنوان :