موسیٰ خیل، 2کاریں آپس میں ٹکرا گئیں ،1 شخص جا ں بحق، 7 افراد زخمی

اتوار 16 دسمبر 2018 21:00

موسیٰ خیل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) لورالائی ڈیرہ غازی خان قومی شاہراہ نتیگی کے مقام پر دو کاریں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے باعث 1 شخص جا ں بحق، 7 افراد زخمی ہو گئے ،لاش اور زخمی بنیادی مرکز صحت کنگری منتقل کر دئیے گئے ہیں،نائب تحصیلدار کنگری نادر خان نے کہا ہے کہ جاں بحق ہونے والے مسافر کا تعلق کوئٹہ سے ہے جن ز خمیوں کی حالت تشویشناک ہیں انہیں ، ڈی جی خان یا لورلا ئی ریفر کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :