مری، خیبر ماڈل کالج نوشہرہ سے آنے والے طالبعلم منظر کی نعش واش روم سے برآمد

اتوار 16 دسمبر 2018 21:30

مری۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) لاری اڈہ مری میں واقع ہوٹل میں رہائش پذیرخیبر ماڈل کالج نوشہرہ سے آنے والے طالبعلم منظر کی نعش واش روم سے برآمد ہو گئی۔

(جاری ہے)

کالج پروفیسر کے مطابق دوطالعبلم بیمار ہوئے ایک کو نزدیکی ہسپتال میں چیک کروایا گیا جبکہ دوسرا صبح کے وقت واش روم میں گیا اور تقریباً 40 منٹ تک واپس نہ آیا تو دروازہ کھٹکایا جواب نہ ملنے پر دروازہ توڑ ا تو مردہ حالت میں پایا گیا۔

نعش کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری پہنچایا گیا جہاں پر پوسٹ مارٹم کیا گیا جاں بحق ہونے والے طالبعلم منظر کا تعلق اکوڑہ خٹک سے تھا پولیس مختلف پہلوئوں سے اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے ایس ایچ او مری راجہ صبور واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نفری کے ہمراہ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری پہنچے اور پولیس کی طرف سے ہرممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :