آرمی پبلک سکول میںدہشت گردوں نے طلبہ پر حملہ کر کے اپنی بزدلی کا ثبوت دیا،ارسلان کیانی

اتوار 16 دسمبر 2018 21:30

مری۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) سانحہ آرمی پبلک سکول کو کبھی نہیں بھلایا جا سکتا۔ ان خیالات کا اظہار ناظم مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پنجاب ارسلان کیانی اور ناظم مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع راولپنڈی نے ضلعی اجلاس کے شرکاء سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ آرمی پبلک سکول میں بزدل اور سفاک دہشت گردوں نے معصوم طلبہ پر حملہ کر کے اپنی بزدلی کا ثبوت دیا 16دسمبر ان عظیم ماؤں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے اپنے لخت جگر کو قربان کر کے صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا قوم کبھی اس دلخراش واقعے کو بھول نہیں سکے گی۔

متعلقہ عنوان :