ہاکی ورلڈ کپ فائنل دلچسپ صورتحال اختیار کر گیا ، سڈن ڈیتھ گول فیصلہ کن رہا

اتوار 16 دسمبر 2018 21:30

بھونیشور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2018ء) ہاکی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں بیلجیئم اور ہالینڈ کے درمیان میچ اسوقت دلچسپ صورتحال اختیار کر گیا جب بیلجیئم کے کھلاڑی حتمی گول کرکے جشن فتح بھی منا چکے تھے تو ہالینڈ کے کھلاڑیوں کی اپیل پر ریویو میں گینڈ بیلجیئم کے کھلاڑی کے پاؤں سے صاف ٹکراتی ہوئی دیکھی گئی تو تھرڈ ایمپائر نے گول منسوخ کر دیا اس طرح چند لمحوں کیلئے بیلجیئم کی خوشیوں کے چراغ بجھ گئے لیکن سڈن ڈیتھ گول پر بیلجیئم نے دوبارہ گول داغ دیا اور ہالینڈ کا گول پول سے باہر چلا گیا اس بار ایمپائر نے کسی اپیل کے بغیر ہی ریویو لیا اور پھر بیلجیئم کی فتح کا اعلان کیا گیا، جونہی تھرڈ ایمپائر نے سڈن ڈیتھ کا گول کلیئر کیا تو سٹیڈیم رنگ برنگی روشنیوں اور آتش بازی سے روشن ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :