Live Updates

وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کا حلقہ نیابت کا دورہ ، سانحہ اے پی ایس کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی میں شرکت

اتوار 16 دسمبر 2018 21:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑانے خیبر پختونخوا کے 100 روزہ پلان کی کامیاب لانچنگ کے بعد گزشتہ روز اپنے حلقہ نیابت PK-73 میں علاقے کے عوام کے درمیان ایک مصروف ترین دن گزارا۔انہوں نے گزشتہ تین ماہ میں شب و روز محنت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دیئے ہوئے ٹاسک کو کامیابی سے مکمل کیا۔

اس کامیابی میںجہاںخیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان اور ان کی پوری کابینہ کے وزراء،مشیروں و معاونین خصوصی اور ان کی پوری ٹیم نے محنت کی اور بہترین منصوبہ بندی کرتے ہوئے اگلے پانچ سال کے لئے بہتر طرز حکمرانی کی روایت ڈالنے کے لئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کردی ،و ہاںصوبائی وزیر کے حلقے کے عوام کا تعان بھی قابل ذکر ہے جنہوں نے ہر لمحہ انہیں بھرپور سپورٹ کیا۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے کہا کہ اپنے حلقے کے عوام کی ترقی و خوشحالی ان کا بنیادی مقصد ہے اور یہاں کے مسائل حل کرنے کے لئے وہ ذاتی طور پرہر ممکن کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ100 روزہ پلان مکمل ہوگیا ہے اور اب حلقے کے عوام انہیں ہر وقت اپنے درمیان پائیں گے۔حلقے کے مسائل حل کرنے کے لئے وہ مسلسل دورے کریں گے ،آج انہوں نے اس کا آغاز کرتے ہوئے حیات آباد کا دورہ کیا جہا ں وہ باغ ناران گئے اور عام لوگوں کی طرح گیٹ پر داخلہ ٹکٹ حاصل کیا۔

باغ ناران میں موجود لوگوں نے وزیر خزانہ کو اپنے درمیان پاکر انتہائی خوشی کا اظہار کیا ۔وہ وہاں پر سکول کے بچوں سے بھی ملے اور ان کے ساتھ گھل مل گئے۔صوبائی وزیر نے وہاں پر موجود علاقے کے لوگوں کے مسائل بھی غور سے سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی بھی کرائی۔بعد ازاں وزیر خزانہ تیمور سلیم ممبر قومی اسمبلی شیر علی ارباب کے ہمراہ آرمی پبلک سکول گئے جہاں انہوں نے سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی اور سانحہ میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور ان کے لواحقین کے لئے صبر و استقامت کی دعا بھی کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات