اوکاڑہ،سانحہ پشاور کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقریب کا انعقاد

اتوار 16 دسمبر 2018 21:40

ا وکاڑہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) سانحہ پشاور کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اوکاڑہ پریس کلب میں محفل نعت اوردعائیہ تقریب منعقد ہوئی ۔

(جاری ہے)

تقریب میں معروف نعت خواں سلیم نیازی نے کلام پیش کیا ، تقریب میں پریس کلب کے صدرشیخ شہباز شاہین،ذوالفقار ملک، شہروز علی ایڈووکیٹ،حافظ حسنین رضا، شیخ ساجد رشید،رانا محمد قاسم سمیت کثیر تعداد میں صحافیوں سے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کر تے ہوئے مقررین نے کہا کہ 16دسمبر ہماری تاریخ کا سیاہ دن ہے۔ اس دن ہمارے مستقبل کے معماروں نے دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،اس موقع پر سانحہ پشاور کے شہدا کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور قلم کی طاقت سے دہشتگردی کے خاتمہ کے عزم کا اظہار کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :