پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیم نے اپنا ٹارگٹ پورا کرلیا،سی او ہیلتھ اوکاڑہ

اتوار 16 دسمبر 2018 21:40

ا وکاڑہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) ضلع اوکاڑہ میں پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیم نے اپنا ٹارگٹ پورا کرلیا، تین روزہ مہم میں پانچ لاکھ اکستھ ہزار سا ت سو چوارسی بچوں کو پولیوکے قطرے پلائے گئے، ان خیالات کا اظہارسی او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید نے ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ کے ایم ایس ڈاکٹر رائے نیاز احمد کے ہمراہ اخبار نوسیوں سے دوران ملاقات کیا،انہوں نے بتایا کہ پولیوقطرے پلانے کے لئے دس سو بیاسی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھی، جنہوں نے اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سرانجام دی ، انہوں نے کہاکہ اگر خدانخوستہ اگر کوئی بچہ پولیو خوراک لینے سے رہ گیاہے تو اس کے والدین ڈسٹرکٹ ہسپتال سے بچے کو پولیو خوراک دلواسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :