چیف جسٹس میاں ثاقب نثار بین الاقوامی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے لئے ترکی روانہ

اتوار 16 دسمبر 2018 21:50

ْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار بین الاقوامی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے لیے سرکاری دورے پر ترکی روانہ ہوگئے ۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے ترکش ایئر لائن کے ذریعے ترکی گئے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس بین الاقوامی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے بعد سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ عمرہ کرنے کے بعد 22 دسمبر کو واپس لاہور پہنچیں گے۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار 22 سے 29 دسمبر تک لاہور رجسٹری میں سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار، ملک افضل کھوکھر، ملک سیف الملوک کھوکھر سمیت دیگر سے زمینوں کے قبضے واگزار کرانے، نجی ہسپتالوں میں مہنگے علاج سمیت مختلف مفاد عامہ کے معاملات پر لیے گئے از خود نوٹس کیسز کی سماعت کریں گے۔چیف جسٹس پاکستان 17 جنوری دوہزار انیس کو 65 سال کی عمر پوری ہونے پر ریٹائر ہوجائیں گے۔