آرمی پبلک سکول کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد

اتوار 16 دسمبر 2018 22:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، پوری قوم ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے نجات کے لئے پرعزم ہے۔

(جاری ہے)

اے پی ایس پشاور کے شہداء اور نمازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اپنے ایک بیان میں انہوں نے شہداء اور غازیوں کے خاندانوں بالخصوص ان کے والدین سے اظہار یکجہتی کیا اور شہداء کے بلندی درجات کے لئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ 16 دسمبر نے پاکستانیوں کے دکھ کو دگنا کر دیا ہے اس روز یہ ملک دو لخت ہوا تھا اور چار سال قبل اس دن اے پی ایس کے سانحہ میں ننھے معصوموں کو بے دردی کے ساتھ شہید کیا۔