آرمی پبلک سکول کے شہداء کی قربانی کبھی رائیگاں نہیں جائیگی،قاضی شفیق الرحمن

اتوار 16 دسمبر 2018 22:00

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) آرمی پبلک سکول کے شہداء کی قربانی کبھی رائیگاں نہیں جائیگی۔ ان خیالات کااظہار مدرسہ جامعہ قادریہ مرکزی جامع مسجد میں جامع کے مہتمم قاضی شفیق الرحمن، اور ناظم اعلی قاضی جوادالرحمنٰ نے شہداء آرمی پبلک سکول پشاور کی یاد میں ایک دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ اے پی ایس کے شہداء کی قربانی رنگ لائے گی۔

(جاری ہے)

ان کی قربانی کیو جہ سے پوری قوم دہشگردی کے خلاف جنگ میں متحد ہوئی اور آج اپنی افواج پاکستان اور تمام عسکری اداروں کی جدو جہد کی وجہ سے ہم نے دہشتگردی کی اس جنگ میں کامیابی حاصل کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ قاضی جواد الرحمن نے کہاکہ بزدل دہشتگرد بچوں پر حملہ کرکے یہ سمجھتاہے کہ اسنے ہمارے حوصلے پست کردیے لیکن وہ یہ نہیںجانتا کہ ان بزدلانہ کاروائیوں سے ہماری ہمت اور حوصلے گرنے والے نہیںبلکہ وہ اور زیادہ مضبوط ہوتے ہیں۔ آخرمیں شہداء کے حق میں خصوصی دعاکروائی گئی۔