درندہ صفت دہشتگردوں نے معصوم جانوں کیساتھ خون کی ہولی کھیل کر بربریت کاثبوت دیا،وہ ناقابل فراموش اورناقابل معافی ہے،چوہدری محمدبوٹاطاہر

اتوار 16 دسمبر 2018 22:00

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) ہادی عالم ویلفیئرسوسائٹی کے جنرل سیکرٹری وچیئرمین انجمن تاجران ریلوے روڈ،پھول مارکیٹ،بانوبازار چوہدری محمدبوٹاطاہر نے کہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک سکول پشاورکاگہرا زخم آج بھی قوم کے دلوںمیں ہرا ہے، درندہ صفت دہشتگردوں نے معصوم جانوں کیساتھ خون کی ہولی کھیل کرجس بربریت کاثبوت دیاوہ ناقابل فراموش اورناقابل معافی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے سانحہ اے پی ایس کے شہداء کی برسی کے موقع پرمنعقدہ دعائیہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔چوہدری بوٹاطاہر نے کہاکہ دہشتگردعناصروطن عزیزکی نوجوان نسل کوگمراہ کرکے مذموم عزائم حاصل کرناچاہتے ہیں لیکن پاک فوج اورپاکستانی عوام ان کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کیلئے متحد ہوچکے ہیں۔ پاکستان کوامن کاگہوارہ بنانے میں پاک فوج اورتمام سیکورٹی اداروں کوسلام پیش کرتے ہیں ،اس موقع پرمجاہدشیخ،حافظ صفدر،محمدفہیم،محمدارشد،حافظ وسیم،محمدعظیم،محمدعدنان،محمداحمد،ساجدپنوار،عبدالرحمن ،محمدتنویر،شکیل ظفر،مہروزندیم،ندیم آفتاب،ندیم پاشاودیگرموجودتھے آخرمیںملک وقوم اورپاک فوج کیلئے بھی خصوصی دعاکی گئی۔