کیڈٹ کالج اوکاڑہ کے تحریری امتحان میں نیشنل گیریژن سیکنڈری سکول رحیم یارخان کے 9 ہونہارطلباء کامیاب، مجموعی طور پر مختلف کیڈٹ کالجز میں16طلباء کامیاب ہوئے

اتوار 16 دسمبر 2018 22:00

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء)کیڈٹ کالج اوکاڑہ کے تحریری امتحان میں نیشنل گیریژن سیکنڈری سکول رحیم یارخان کے 9 ہونہارطلباء جبکہ مجموعی طور پر مختلف کیڈٹ کالجز میں16طلباء کامیاب، طلباء کی شاندار کارکردگی اور نتائج پر پر والدین کا اظہار اطمینان، اہل رحیم یار خان کاپرنسپل ادارہ ودیگرسٹاف کو خراج تحسین۔

(جاری ہے)

پرنسپل ادارہ محمد یٰسین رامے نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ اداہ ہذا کے 10طلباء کیڈٹ کالج اوکاڑہ کے تحریری امتحان میں شریک ہوئے جن میں سے اللہ کے فضل وکرم سی9طلباء جن میں محمد عمر ظفر‘محمد عبدالرحمٰن ‘احمد حسن‘محمد عمار احمد‘سجاول‘محمد حازق مقصود‘شعیب اختر‘ابوبکراور محمد طحہٰ نے کامیابی حاصل کی علاوہ ازیں محمد برہان شہزادنے کیڈٹ کالج گھوٹکی اور عبداللہ جمشید نے کیڈٹ کالج لوئرٹوپہ کا تحریری امتحان پاس کیا۔

جس میں اساتذہ کی تکنیکی و تجربہ کارانہ محنت اورطلباء کی انتھک لگن شامل ہے۔ پرنسپل ادارہ محمد یٰسین رامے اور وائس پرنسپل محمد طاہر رامے نے اس شاندارکامیابی پر طلباء کو مبارک باد پیش کی۔پرنسپل ادارہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انشاء اللہ آئندہ بھی ادارہ اسی طرح شاندار نتائج پیش کرتا رہے گا۔