دوکان کی صفائی کرنے کے دوران چھپے بیٹھے زہریلے سانپ نے 25سالہ نوجوان کو ڈس لیا

اتوار 16 دسمبر 2018 22:00

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء)دوکان کی صفائی کرنے کے دوران چھپے بیٹھے زہریلے سانپ نے 25سالہ نوجوان کو ڈس لیا حالت خر اب ہونے پر نوجوان طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مڈ درباری کارہائشی25سالہ ابوبکر اپنی دوکان کی صفائی کررہا تھا کہ اسی دوران چھپے بیٹھے زہریلے سانپ نے اسے ڈس لیا جس سے 25سالہ ابوبکر کی حالت غیر ہوگئی جسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے طبی امدادفراہم کی جارہی ہے۔