ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی کی چوری کرنے والے صارفین کے خلاف میپکو کا ایکشن جاری، مزید 7بجلی چور صارفین رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

اتوار 16 دسمبر 2018 22:00

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی کی چوری کرنے والے صارفین کے خلاف میپکو کا ایکشن جاری، مزید 7بجلی چور صارفین رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ ایس ڈی او ز میپکو کے تحریری مراسلوں پر پولیس نے مقدمات درج کرلیے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایس ڈی او ز میپکو کو اطلا ع ملی کہ چک52پی ،چک33این پی، چک11این پی، چک27این پی کے علاقوں میں صارفین ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی کی چوری کرنے میں مصروف ہیں جس پر میپکو کے عملہ نے ان علاقوں میں چھاپے مارکر بجلی کی چوری کرنے میں مصروف صارفین علی گوہر، اللہ دتہ، نذیر شاہ، محمدعارب، وزیر رحمانی اور بشیر احمد وغیرہ کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر برقی نتصیبات کاٹ دیں بعد ازاں ایس ڈی اوز میپکو کے تحریری مراسلوں پر پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شرو ع کردی۔

متعلقہ عنوان :