مرغوں کی لڑائی پر لاکھوں کا جواء، پولیس کا چھاپہ، 3جواری گرفتار،50سے زائد فرار، پولیس نے مرغے بھی قبضہ میں لے لیے

اتوار 16 دسمبر 2018 22:00

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) مرغوں کی لڑائی پر لاکھوں کا جواء پولیس کا چھاپہ، 3جواری گرفتار،50سے زائد فرار، پولیس نے مرغے بھی قبضہ میں لے لیے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پولیس کو اطلاع ملی کہ موضع سونک کے علاقہ میں بڑی تعداد میں افراد محمد شفیق نامی شخص کی سربراہی میں مرغوں کی لڑائی پر جوائ کھیلنے میں مصر وف ہیں جس پر پولیس نے چھاپہ مارکر صرف 3جواریوں محمد شفیق وغیرہ کوگرفتارکرکے لڑائی میں شریک مرغے بھی قبضہ میں لے لیے جبکہ 50سے زائد جواری موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے گرفتار اور فرارہونے والے جواریوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے فرارہونے والے جواریوں کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :