تھانہ سٹی حسن ابدال کی حدود میں ٹرین حادثہ ، ایک جاں بحق ایک شدید زخمی

اتوار 16 دسمبر 2018 22:00

حسن ابدال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) تھانہ سٹی حسن ابدال کی حدود میں ٹرین حادثہ ، ایک جاں بحق ایک شدید زخمی ، تفصیلات کے مطابق قوت سماعت سے محروم 2 سگے بھائی عابد اور علی ٹرین کی زد میں آ گئے عابد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ریسکیو 1122 کے عملہ نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال حسن ابدال منتقل کر دیا جبکہ علی کو شدید زخمی حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ۔