گھریلو تنازعہ پر بدبخت بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ کو موت کے گھاٹ اتاردیا

اتوار 16 دسمبر 2018 22:10

رینالہ خورد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) گھریلو تنازعہ بدبخت بیٹے نے ساتھیوں سے ملکر اندھادھند فائرنگ کرکے باپ کو موت کے گھاٹ اتاردیا ۔ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

تاج کالونی دیپالپور کے رہائشی باپ شیر افضال اور بیٹے نوید کے درمیان کس بات پر تنازعہ چلا آرہاتھا کہ بیٹے نویدنے اپنے تین ساتھیوں کے ھمراہ اندھا دھند فائرنگ کرکے باپ کو قتل کردیا ۔پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سیمت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ھے اورنعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا ھے ۔

متعلقہ عنوان :