حب،فریج کی مرمت کرنے والے دکان میں آگ لگ گئی، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

اتوار 16 دسمبر 2018 22:10

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2018ء) حب شہر میں ڈاکخانہ روڈ پر فریج کی مرمت کرنے والے دکان میں آگ لگ گئی لاکھوں کا سامان جل کر خاکسترتفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر حب میں ڈاکخانہ روڈ پر واقع فریج اے سی.

(جاری ہے)

واٹر کولر اور ڈی فریزر کی مرمت کرنے والے دکان میں اچانک آگ لگ گئی دکان کے اوپر رہائشی کوارٹرز ہیں تو انکو فورا خالی کرایا گیا میونسپل کارپوریشن حب کی فائربرگیڈ گاڑی نہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو کے عمل تاخیر آدھا گھنٹے تاخیر کے بعد لیڈا اور گڈانی کی فائربرگیڈ گاڑیوں نے ایک گھنٹہ کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا آگ سے دکان میں مرمت کیلے رکھے لاکھوں روپے فریجز‘اے سی‘ڈی فریزرز اور واٹرکولرز جل کر خاکستر ہوگئے تاہم آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :