عوام کے دیرینہ مسائل حل کریں گے، بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے‘ بجلی، گیس، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اورعوامی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے ساتھ ساتھ عوام کوامن امان فراہم کرنا ہماری ذمہ داری میں شامل ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان

اتوار 16 دسمبر 2018 22:50

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان ایک روزہ دورے پر ڈیرہ مراد جمالی پہنچے۔ صوبائی وزرا اور کمشنر نصیرآباد ڈویژن نے ان کا استقبال کیا۔ وزیر اعلی جام کمال نے سی ایم پیکیج کے تحت مکمل کئے گئے منصوبوں فٹبال گراؤنڈ۔پبلک لائبریری اور نئے سرکٹ ہاؤس کا افتتاح کیا جبکہ وزیر اعلی جام کمال خان کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا ۔

جس میںصوبائی وزیرداخلہ میرسلیم خان کھوسہ،صوبائی وزیر مواصلات وتعمیرات نوابزادہ طارق خان مگسی،صوبائی وزیرٹرانسپورٹ میر عمرخان جمالی،صوبائی مشیرتعلیم حاجی محمد خان لہڑی،ارکین صوبائی اسمبلی میر سکندرخان عمرانی،میرجان محمد جمالی، رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میرخالدخان مگسی،صوبائی سیکریٹری پی ایچ ای عبدالفتح بھنگر،صوبائی سیکریٹری تعلیم طبیب لہڑی،صوبائی سیکریٹری صحت حافظ عبدالماجد،صوبائی سیکریٹری ایریگیشن ،صوبائی سیکریٹری کالجزعبدالصبورکاکڑ،کمشنر نصیرآباد ڈویژن محمدعثمان خان ،ڈی آئی جی رائومنیراحمد ضیاء، سابق صوبائی وزیر میرعبدالغفورلہڑی، میر بہرام خان بلیدی، میرعطاء اللہ خان بلیدی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد قربان علی مگسی،ڈپٹی کمشنر صحبت پورمحمد یونس سنجرانی،سمیت دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرموجودتھے اجلاس کے شرکاء کو کمشنر نصیرآباد ڈویژن محمد عثمان خان نے نصیرآباد ڈویژن میں ترقیاتی منصوبوں،امن وامان کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ سی ایم پیکیج کے تحت تمام اسکیمات مکمل ہوگئی ہیں جس سے عوام مستفید ہو رہے ہیں اجلاس میں سیکریٹری پی ایچ ای نے سنی شوران بھاگناڑی کے پانی کے منصوبوں سے متعلق وزیراعلیٰ بلوچستان کو بریفنگ دی انہوںنے بتایا کہ اسکیم کو مکمل کرنے کیلئے صوبائی حکومت سے 400ملین روپے کی ڈیمانڈکی ہے ہمیں اب تک 74ملین روپے کی رقم ملی ہے ہماری یہی کوشش ہے کہ فنڈزکی فراہمی کے بعداس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ عوام کا دیرینہ مطالبہ پوراہوسکے اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ ہم عوام کے دیرینہ مسائل حل کریں بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

بجلی، گیس، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اورعوامی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے ساتھ ساتھ عوام کوامن امان فراہم کرنا ہماری ذمہ داری میں شامل ہیں ہم اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے اداکررہے ہیں ۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ بلوچستان نے جھل مگسی میں خشک سالی سے متاثرہ افراد اور خاندنوں میں خوراک اور دیگر ضروریات زندگی تقسیم کیں صوبائی وزیر نوابزادہ طارق خان مگسی اور رکن قومی اسمبلی میر خالد خان مگسی بھی اس موقع پر موجود تھے، وزیراعلیٰ نے متاثرین کو یقین دلایا کہ ان کی امداد بحالی کے لیے حکومت تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔