انسانوں کے بعد زمین پر انسان کی سب سے اہم نشانی مرغی کی ہڈیاں ہونگی

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 16 دسمبر 2018 23:44

انسانوں کے بعد زمین پر انسان کی سب سے اہم نشانی مرغی کی ہڈیاں ہونگی

ارنسٹ بیکر کے 1973 کے فلسفیانہ کام  The Denial of Death پر مصنف کو پلٹزر انعام دیا گیاتھا۔ اب اُن کا کہنا ہے کہ انسانوں کے  بعد زمین پر انسان کی ایک بڑی نشانی مرغیوں کی ہڈیوں کی صورت میں موجود رہے گی۔
 ماہرین کے مطابق انسانی تہذیب اینتھروپوسین (Anthropocene) دور سے گزر رہی ہے۔ یہ اصطلاح انسان کے زمین پر بے نظیر اثر و نفوذ کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔
اس اثر و نفوذ کے باعث دنیا سے انسانی تہذیں ختم ہوتی رہی ہیں لیکن ہمیں ان کے نشانات مل جاتے ہیں۔

ایک نئی تحقیق کے مطابق آج کے دور کے انسانوں کی جو سب سے بڑی نشانی مستقبل میں ملے گی وہ مرغیوں کی ہڈیاں ہونگی۔یہ تحقیق رائل سوسائٹی اوپن سائنس نے شائع کی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت دنیا میں گھریلو مرغیوں کی تعداد 22.7 ارب ہے۔

(جاری ہے)

یہ تعداد دنیا کے دوسرے پرندوں سے زیادہ ہے۔ صرف 2016 میں دنیا بھر میں 65 ارب مرغیاں ذبح کی گئیں۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ زمین پر مرغیوں کی تعداد کتنی زیادہ ہے۔


ماہرین نے آج کی مرغیوں کی ہڈیوں اور قدیم مرغیوں کی ہڈیوں کا معائنہ کرنے کے بعد بتایا ہے کہ آج کی مرغیوں کی ہڈیاں فوسل بن سکتی ہیں۔ اگرچہ بہت سی ہڈیاں گل سڑ بھی جاتی ہیں لیکن عام طور پر ان ہڈیوں کو کوڑے کرکٹ کے ساتھ کھلے میدانوں یا میدانی گڑھوں میں ڈال دیا جاتا ہے۔ کوڑے کرکٹ کے درمیان موجود مرغیوں کی ہڈیاں ارد گرد موجود مواد کی وجہ سے زیادہ بہتر انداز میں محفوظ ہوتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ہڈیاں زمین میں ممی کی طرح محفوظ ہوتی ہیں۔اسی وجہ سے ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں زمین پر آج کے انسان کی سب سے بڑی نشانی مرغیوں کی ہڈیاں ہونگی۔

متعلقہ عنوان :