پاکستان کی بھارتی مقبوضہ کشمیر میں قابض افواج کی طرف سے نہتے کشمیریوں کے بیہمانہ قتل عام کی شدید مذمت

مقبوضہ جموں و کمشر میں بچہ بچہ بھارتی غاصبانہ قبضہ اور نہتے کشمیریوں پر مظالم کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، کشمیری عوام اپنے بنیادی حق خودارادیت کیلئے پرامن احتجاج کر رہے ہیں،ان کی آواز کو دبانے کیلئے بھارت مسلسل بیہمانہ حربے استعمال کر رہا ہے،ترجمان دفتر خارجہ

پیر 17 دسمبر 2018 00:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) پاکستان نے بھارتی مقبوضہ کشمیر میں قابض افواج کی طرف سے نہتے کشمیریوں کے بیہمانہ قتل عام کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجہ میں مزید 14 بے گناہ شہری شہید اور 200 سے زائد مظاہرین زخمی ہوگئے۔ دفتر خارجہ کی طرف سے اتوار کو جاری بیان میں یکا گیا ہے کہ بھارتی قابض افواج کی طرف سے دفاع سے عاری حالیہ قتل و غارت گری، بے گناہ کشمیریوں پر بیہمانہ مظالم کی ایک اور مثال ہے۔

بھارت طاقت اور دہشت کے ذریعے کشمیریوں کی آواز کو دبانے کیلئے قتل و غارت گردی جاری رکھے ہوئے ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی مقبوضہ جموں و کمشر میں بچہ بچہ مرد و خواتین بھارتی غاصبانہ قبضہ اور نہتے کشمیریوں پر مظالم کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیری عوام جو اپنے بنیادی حق خودارادیت کیلئے جدوجہد میں پرامن احتجاج کر رہے کی آواز کو دبانے کیلئے بھارت مسلسل بیہمانہ حربے استعمال کر رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں اور بھرتی سیکیورٹی فورسز کی طرف سے پیلٹ گنوں کے استعمال، بیہمانہ تشددد، گرفتاریوں اور نہتے کشمیریوں پر طاقت کے استعمال سمیت سنگین ریاستی خلاف کی بین الاقوامی سطح سے تحقیقات کرانے سے مسلسل انکاری ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی جھوٹے دعوئوں کے باوجود جموں و کمشیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ مسئلہ بن چکا ہے جو اقوام متحدہ کی سلامی کونسل کی فراردادوں کے مطابق حل کا منتظر ہے۔

بھارت کا یہ رویہ خود بھارت کیلئے بھی خطرناک ہے۔ بھارتی مقبوضہ کشمیر سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے اور لائن آف کنٹرول کے ساتھ ساتھ بے گناہ کشمیریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے 70 سال سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے خطہ کی ڈیڑھ ارب کی آبادی امن سے محروم ہے جبکہ بھارت جموں و کشمیر کے عوام اور عالمی برادری سے کئے گئے اپنے وعدوں سے بھی مکر گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام بھارتی جارحیت کے خلاف برسرپیکار کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی جو اپنے بنیادی حق استصواب رائے کیلئے مصروف عمل ہیں۔ پاکستان نے عالمی برادری پر بھی زور دیا کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں خون ریزی کا سلسلہ فوری طور پر بند کراے اور اس مسئلہ سے متعلق اپنی ذمہ داری ادا کرے بھارت کو چاہئے کہ او سی ایچ سی آر، او آئی سی اور آئی بی ایچ آر سی کے فیکٹ فائنڈنگ مشن کو تحقیقات کیلئے مقبوضہ کشمیر میں جانے کی اجازت دے۔ تجرمان نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے حوالے سے اپنی مذہ داریاں پوری کرے۔