Live Updates

پی ٹی آئی کا احتجاجی مظاہرہ، سندھ حکومت کی کارگردگی پر تنقید، کراچی کو پانی اور دیگر شہری سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ

پیر 17 دسمبر 2018 01:10

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی مقامی قیادت نے اتوار کے روز پریس کلب کے باہرکراچی میںپانی کی عدم دستیابی، سیوریج اور دیگر مسائل کے حوالے سے سندھ حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ دیگر راراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت کارکنان نے شرکت کی مظاہرین نے '' کراچی کو پانی دو ''کے نعرے لگائے۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکمران کراچی کو پانی فراہمی میں ناکام ہو گئے ہیں۔ جب کہ سیوریچ کا نظام بھی تباہ حال ہے۔ اس موقع پرحلیم عادل شیخ نے کہا کہ گزشتہ 10 سال سے صوبے پر پیلپز پارٹی کی حکومت ہے۔ لیکن کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے اور سرکاری فنڈز کرپشن کی نطر ہوگئے ہیں۔کراچی اور سندھ کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ''علی بابا اور چالیس چور. ''جلسے کرتے پھر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کرپٹ مافیہ کی سندھ میں حکمرانی ہے۔ تھر والوں کو امداد دینے کے لیے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا قلم نہیں چلتا۔ انہوں نے کہا کہ اگلا احتجاج چیف منسٹر ہائوس کے باہر ہوگا۔ بعدازاں مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات