Live Updates

پاکستان میں لوگ مغربی ممالک کی طرز پر آزادی اظہار رائے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ‘ وہ بلا خوف و خطر مختلف امور پر آزادانہ مباحثہ اور مکالمہ کرتے ہیں‘ حکومت نے میڈیا کی آزادی پر کوئی قدغن نہیں لگائی ہے

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

پیر 17 دسمبر 2018 02:00

پاکستان میں لوگ مغربی ممالک کی طرز پر آزادی اظہار رائے سے لطف اندوز ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں لوگ مغربی ممالک کی طرز پر آزادی اظہار رائے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ‘ وہ بلا خوف و خطر مختلف امور پر آزادانہ مباحثہ اور مکالمہ کرتے ہیں‘ حکومت نے میڈیا کی آزادی پر کوئی قدغن نہیں لگائی ہے۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے میڈیا کی آزادی اظہار پر کوئی بھی قدغن نہیں لگائی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ نیشنل ایکش پلان تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے تیار کیا گیا تھا لیکن بدقسمتی سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد نہیں کرسکی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے ابتداء میں تو نفرت انگیز تقریروں کے خلاف کارروائی کی لیکن بعد میں وہ ایسا کرنے سے گریزاں رہے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت پورے ملک سے دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ اقتصادی بحران پرتبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانی‘ توانائی اور دیگر مسائل اقتصادی بحران سے منسلک ہیں اور حکومت معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات