آئی ایس پی آر نے سانحہ اے پی ایس کے شہداء کی چوتھی برسی کے موقع پر ایک خصوصی نغمہ جاری کردیا

پیر 17 دسمبر 2018 02:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے آرمی پبلک سکول پشاور کے دہشت گرد حملہ کی چوتھی برسی کے موقع پر شہداء کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک خصوصی نغمہ جاری کردیا ہے۔ عمران رضا کے تحریر کردہ اور ساحر علی بگا کے کمپوز شدہ اس ملی نغمہ کو زائرعلی بگا نے جس کا عنوان ’’ہمیں آگے ہی جانا ہے‘‘ رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آٰئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ملک کے دشمن کبھی کامیاب نہیں ہوںگے کیونکہ پاکستانی بیدار قوم ہیں۔ اتوار کواپنے ٹویٹ پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ غیر متزلزل عزم کے ساتھ ہی قومیں کامیابی حاصل کرتی ہیں۔ ہم کامیابی کی جانب گامزن ہیں۔اتحاد اور اتفاق کے ساتھ ہم پائیدار امن اور خوشحالی کے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب ہوںگے‘ ہمیں مل کر آگے بڑھنا ہے۔